i بین اقوامی

بھارتی سکیورٹی فورسز میں خودکشیوں کا بڑھتا رجحان، 13 سال میں ایک ہزار 5سو 32اہلکاروں نے خودکشیاں کیں ، رپورٹتازترین

September 25, 2023

بھارتی سکیورٹی فورسز میں اہلکاروں کے خودکشیوں کے اعداد و شمار پر رپورٹ جاری ہو گئی دوسرے ممالک کے خلاف پروپیگنڈے کرنے اور طاقت کے نشے میں چور مودی سرکار اپنے سکیورٹی اہلکاروں کی مشکلات سے بے پرواہ ہے،بھارتی سکیورٹی فورسز میں خودکشیوں کا رجحان بڑھنے کے حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے 2011سے 2023تک کل ایک ہزار 5سو 32اہلکاروں نے خودکشیاں کیں ،رپورٹ کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز حکومتی پالیسیوں سے نالاں ہوکر خودکشیاں کرنی لگیں، 2011سے 2023تک 1532خودکشیوں کے کیسز سامنے آئے جبکہ پچھلے 5سال میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے 53,336اہلکاروں نے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ دی،اس کے علاوہ خواتین کو ہراساں کرنے پر بھی خودکشیوں کے کیسز سامنے آئے،رپورٹ کے مطابق خودکشیوں کی اہم وجوہات میں سے ایک سپاہیوں کی افسروں کے مقابلے میں انتہائی کم تنخواہ اور سہولیات کا فقدان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی