بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ہونے والے زوردار دھماکے میں 9افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،بھارتی میڈیا کے مطابق زور دار دھماکا ریاست مغربی بنگال میں پٹاخے تیار کرنے والی ایک فیکٹری میں ہو، پٹاخے تیار کرنے والی کمپنی غیر قانونی طور پر رہائشی علاقے کی ایک عمارت میں تعمیر کی گئی تھی،عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں دھماکے کے بعد اس میں موجود پٹاخے دور دراز مقامات پر گر کر پھٹنے لگے تھے، پورا علاقہ جنگ کا منظر پیش کرنے لگا تھا،دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ فیکٹری منہدم ہوگئی جب کہ آس پاس کی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا،فیکٹری میں کام کرنے والے 9ملازم ہلاک ہوگئے جب کہ ملبے تلے دب کر 10سے زائد افراد زخمی ہوگئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا،3زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی