i بین اقوامی

بھارتی ریاست مغربی بنگال کی قانون ساز اسمبلی نے ریپ پر سزائے موت کابل پاس کرلیاتازترین

September 04, 2024

بھارتی ریاست مغربی بنگال کی قانون ساز اسمبلی نے ریپ پر سزائے موت کا بل پاس کر دیا،بھارتی میڈیا کے مطابق کلکتہ کے اسپتال میں 31سالہ ٹرینی ڈاکٹر سے جنسی زیادتی اور قتل کے بعد بھارتی ریاست مغربی بنگال کی قانون ساز اسمبلی نے اپراجیتا ویمنز اینڈ چائلڈ بل 2024منظور کر لیا،بنگال اسمبلی نے مختصر بحث کے بعد متفقہ طور پر بل منظور کیا جس کے تحت متاثرہ شخص کی موت یا مستقل معذوری کی صور ت میں ریپ کے مرتکب افراد کی سزائے موت کا مطالبہ کیا گیا ہے،اس بل میں بھارتی شہری تحفظ سنہتا 2023اور بچوں کے جنسی جرائم سے تحفظ (پوکسو)ایکٹ 2012کے مختلف سیکشنز میں ترامیم کی بھی تجویز دی گئی،بھارتی میڈیا کے مطابق بل کو منظوری کے لیے پہلے مغربی بنگال کے گورنر اور پھر بھارتی صدر کے پاس بھیجا جائے گا۔مغربی بنگال ریپ، گینگ ریپ، بچوں کے خلاف جنسی جرائم سے متعلق مرکزی قوانین میں ترمیم کرنے والی بھارت کی پہلی ریاست ہے۔واضح رہے کہ 9اگست کو کلکتہ کے آر جی کار اسپتال سے وابستہ ایک ٹرینی خاتون ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، 31سالہ لیڈی ڈاکٹر کی لاش کلکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج کے کمرے سے ملی تھی اور پوسٹ مارٹم میں خاتون ڈاکٹر سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی