بھارتی ریاست آندھرا پردیش کی فارما سیوٹیکل فیکٹری میں دھماکے سے 17افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے،بھارتی حکام کے مطابق دھماکا فارما سیوٹیکل فیکٹری کے کیمیکل ری ایکٹر میں ہوا جس کے بعد فیکڑی میں آگ لگ گئی،رپورٹ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 17افراد ہلاک اور 40زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا،حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جبکہ کمپنی کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی