بھارتی حکمران جماعت کے اہم رہنما کے گھر سے ہسپتال سے اغوا کیا گیا سات ماہ کا بچہ بر آمد کر لیا گیا ہے ،بھارت میں ایک ریلوے اسٹیشن پر سوئے ہوئے والدین کے پاس سے بچہ چرایا گیا بچہ مودی کی جماعت کے رہنما کے گھر سے مل گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے ایک ریلوے اسٹیشن سے اغوا ہونے والے سات ماہ کے بچے کی بی جے پی کے مقامی رہنما کے گھر سے برآمدگی پر پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ بچے چرانے اور ان کی فروخت میں پورا گینگ شامل ہے،گزشتہ ہفتے متھورا ریلوے اسٹیشن کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں پینٹ شرٹ میں ملبوس ایک شخص کو سوتے ہوئے والدین کے پاس سے بچے کو اٹھا کر بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اسٹیشن سے 100کلومیٹر کی دوری پر فیروزآباد کے ایک گھر سے بچے کو برآمد کرلیا، یہ گھر بی جے پی کی رہنما ونتیا اگروال کا ہے،پولیس نے انکشاف کیا کہ بی جے پی رہنما ونیتا اگروال کی ایک بچی ہے تاہم وہ اور ان کے شوہر لڑکے کی خواہش رکھتے تھے اور یہ بچہ ایک لاکھ 18ہزار میں خریدا تھا،ونیتا اگروال نے بتایا کہ یہ بچہ ڈاکٹرز سے خریدا تھا، اس بیان پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 8افراد کو حراست میں لے لیا ان میں وہ شخص بھی شامل ہے جسے ویڈیو میں بچے کو اغوا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،پولیس کی جانب سے بلائی گئی پریس کانفرنس میں انیتا اگروال نے بچے کو والدین کے حوالے کردیا، اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔
کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی