i بین اقوامی

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں کشمیری نوجوان شہیدتازترین

July 22, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنگ نظیر وادی کے ضلع راجوڑی میں بھارتی بارڈر فورس کے اہلکاروں نے ایک گاوں کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کے نام پر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا،سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج کے اہلکاروں نے خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی، بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بچوں کو ڈرایا دھمکایا۔ ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا،مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے اس کھلی جارحیت کو مقابلہ ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر سے مسلح افراد نے سیکیورٹی فورس پر فائرنگ کی تھی،بھارتی حکومت نے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے شہید ہونے والے نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کے بہانے لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا،شہید نوجوان کے والدین اپنے پیارے کی لاش کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں،یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کی 7تاریخ کو بھی قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران 6کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی