بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ مگ 29ریاست راجستھان میں گر کر تباہ ہوگیا،بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تربینی مشن کیلیے مختص مگ 29طیارے کو ریاست راجستھان کے بار میر سیکٹر میں حادثہ پیش آیا، طیارہ زمین پر گرنے سے قبل پائلٹ نے خود کو باحفاظت نکال لیا تھا۔طیارہ گرنے کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی تھی، جس کو بجھانے کیلیے فائر بریگیڈ اور امدادی کاموں کے لیے ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچ گئے ہیں،بھارتی فضائیہ نے طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے تکنیکی خرابی قرار دیا ہے تاہم مزید تحقیقات کیلیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی،انڈین ایئرفورس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ طیارہ گرنے کی صورت میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم تکنیکی خرابی کے پہلوں کا جائزہ لینے کیلیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،واضح رہے کہ اس سے قبل جون میں بھارتی فضائیہ کا سکہوئی طیارہ ناشک ضلع میں گر کر تباہ ہوا تھا تاہم اس میں بھی پائلٹ اور اس کے معاون نے بروقت خود کو باہر نکال لیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی