i بین اقوامی

بھارتی اپوزیشن نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کا بائیکاٹ کر دیاتازترین

May 25, 2023

ہندوستان کی اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کا بائیکاٹ کر نے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر صدر کو بائی پاس کرنے اور جمہوریت کی "سنگین توہین" کا الزام لگایا ہے،اس عمارت کی تعمیر سینٹرل وسٹا پراجیکٹ کا حصہ ہے، جس کا مقصد برطانوی نوآبادیاتی دور سے تعلق رکھنے والی سرکاری سہولیات کی تزئین و آرائش کرنا ہے، جس میں وزیر اعظم کے لیے ایک نئی رہائش بھی شامل ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ کی عمارت کی تعمیر جنوری 2021میں شروع ہوئی اور اس کی لاگت کا تخمینہ 12بلین روپے (145ملین ڈالر)لگایا گیا ہے،اس منصوبے کے حوالے سے شفافیت کی کمی، زیادہ لاگت، ماحولیاتی اور رئیل اسٹیٹ قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات سامنے آئے ہیں،19 اپوزیشن جماعتوں نے نئی دہلی میں اتوار کو ہونے والی افتتاحی تقریب سے ہندوستانی صدر دروپدی مرمو کو مدعو نہ کرنے کے حکومتی فیصلے پر تنقید کی، انہوں نے کہا کہ ہماری جمہوریت پر براہ راست اثر پڑتا ہے اور اس کے مطابق جواب کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے جمہوریت کی روح نکالنے کے بعد ہمیں نئی عمارت کی کوئی اہمیت نہیں دکھائی دیتی۔ ہم افتتاح کے بائیکاٹ کے اپنے اجتماعی فیصلے کا اعلان کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی