i بین اقوامی

بھارتی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے بعد دنیا بھر کے 130سے زائد شہروں میں مظاہرے ہوئےتازترین

September 09, 2024

کولکتہ شہر کے ایک ہسپتال میں ایک ٹرینی ڈاکٹر کو عصمت دری کے بعد قتل کے بعد 25ممالک کے 130سے زیادہ شہروں میں ہزاروں بھارتی تارکینِ وطن نے احتجاج کیا،یہ مظاہرے جاپان، آسٹریلیا، تائیوان اور سنگاپور میں بڑے اور چھوٹے گروہوں میں شروع ہوئے اور کئی یورپی ممالک کے شہروں تک پھیل گئے۔ امریکہ میں ساٹھ مظاہروں کا منصوبہ بنایا گیا تھا،ان مظاہروں نے نو اگست کو شعبہ چیسٹ میڈیسن کی 31سالہ پوسٹ گریجویٹ طالبہ کی ہلاکت کے بعد ہندوستان کے طول و عرض میں جاری مظاہروں میں اضافہ ہوا،آر جی کار میڈیکل کالج جہاں متاثرہ خاتون زیرِ تعلیم تھی، اس کے سابق پرنسپل کے ساتھ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے،سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں سیرگلز ٹورگ سکوائر میں ایک مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد جمع ہوئی جس نے بنگالی زبان میں گانے گائے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ وہ ہندستانی خواتین کے لیے تحفظ اور اس جرم کے ذمہ داران سے جواب طلبی کا مطالبہ کر رہی تھیں،عالمی مظاہروں کی ایک منتظم دیپتی جین نے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران ایک نوجوان ٹرینی ڈاکٹر پر اس وحشیانہ ظلم کی خبر سے ہم سب صریح بے حسی، بربریت اور انسانی زندگی کی بے توقیری پر چونک گئے اور سن ہو گئے،موجودہ برطانوی شہری اور کلکتہ نیشنل میڈیکل کالج اور ہسپتال کی سابق طالبہ جین نے گذشتہ ماہ برطانیہ میں خواتین ڈاکٹروں کے احتجاج کا اہتمام کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی