بھارتی ریاست کیرالا میں تیز بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اب تک 41 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالا میں شدید بارش اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث سیکڑوں افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے جبکہ نیلمبور میں دریائے چلیار میں بہت سے لوگوں کے بہہ جانے کا بھی اندیشہ ہے۔ منڈکئی میں کئی مکانات، دکانیں اور گاڑیاں ملبے تلے دب گئی ہیں اور پل بہہ جانے سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کیرالا کے وزیرِ اعلی پنارائی وجین کا کہنا ہے کہ منڈکئی میں عارضی پل بنا کر لوگوں کی مدد کی جائے گی، منڈکئی میں بذریعہ ہیلی کاپٹر لوگوں کو نکالنے کے لیے فوج کی مدد لی جائے گی۔ دوسری جانب بھارتی محکمہ موسمیات نے آئندہ چند گھنٹوں کے دوارن مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی