بھارتی ریاست تامل ناڈو میں زہریلی شراب پینے سے کم از کم 25افراد ہلاک اورمتعدد کی حالت خراب ہو گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل ناڈو کے ضلع کلا کوریچی میں گزشتہ چند روز کے دوران زہریلی شراب پینے سے 68افراد کو حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جس میں سے 24کو طبیعت زیادہ خراب ہونے پر دوسرے ہسپتالوں میں بھی منتقل کیا گیا۔پولیس نے زہریلی شراب کی فروخت کے الزام میں تین افراد کو حراست میں لیکر معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ متعلقہ محمکے کے تین اہلکاروں کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔تامل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے سٹالن نے زہریلی شراب پینے سے اموات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور متعلقہ اہلکاروں کے خلاف بھی ایکشن لیا جا چکا ہے، اور اب ایسے غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی