i بین اقوامی

بھارت، طالبات کے شدید احتجاج پر پروفیسر کیخلاف جنسی ہراسگی کا مقدمہ درجتازترین

April 01, 2023

بھارت کی ایک یونیورسٹی میں طالبات کے شدید احتجاج کے بعد پروفیسر پر جنسی ہراسگی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چنئی شہر کے ایک تعلیمی ادارے کے اسسٹنٹ پروفیسر پر سابق طالبہ نے جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا تھا۔ طالبہ کی شکایت سامنے آنے کے باوجود اسسٹنٹ پروفیسر ہری پدمن کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا۔ ویمن کمیشن میں 90 طالبات نے پروفیسر کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دائر کی تھی جبکہ جنسی ہراسگی کے خلاف 200 سے زائد طلبہ اور طالبات پچھلے کئی روز سے احتجاج کررہے تھے۔ ویمن کمیشن نے طالبات کے پروفیسر پر جنسی ہراساں کرنے کے الزامات کو گمراہ کن مہم قرار دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی