i بین اقوامی

بھارت، سڑک کنارے خاتون سے زیادتی، لوگ ویڈیو بناتے رہےتازترین

September 09, 2024

بھارت کے شہر اجین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں دیکھا گیا کہ ایک شخص سڑک کنارے مبینہ طور پر ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنارہا ہے،حیرت انگیز طور پر دن دیہاڑے سڑک کے کنارے ہونے والے اس واقعے کے دوران لوگ ملزم کو پکڑنے کے بجائے ویڈیو بنانے میں مصروف رہے۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم اور ویڈیو بنانے والے کو بھی حراست میں لے لیا۔کانگریس نے معاملہ سامنے آنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)پر شدید کرتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش خواتین سے زیادتی کے واقعات میں نمبر ون ہے، خواتین کے اغوا میں نمبر ون ہے اور ظلم میں نمبر ون ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی