i بین اقوامی

بھارت ،سات فٹ لمبے اژدھے نے لوگوں میں دہشت پھیلا دیتازترین

September 02, 2022

بھارت میں ایک رہائشی علاقے میں 7فٹ لمبے اژدھے کی جھلک نے خوف اور دہشت پھیلا دی، لوگوں نے فوری طور پر محکمہ جنگلات کو اطلاع دی،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر اجمیر کے نرالا اپارٹمنٹ کے قریب سڑک پر گزشتہ شب اچانک ایک 7فٹ کا اژدھا نظر آیا جس کے بعد لوگ اسے دیکھنے کے لیے جمع ہوگئے،علاقہ مکینوں نے فوری طور پر محکمہ جنگلات کو بھی اطلاع دی، محکمہ جنگلات کے عملے نے کافی کوششوں کے بعد اژدھے کو اپنے قابو میں کیا،ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ یہ راک پائتھن کی نسل کا اژدھا ہے جو تقریبا 6سے 7فٹ لمبا ہے،اہلکاروں نے اپیل کی کہ کہیں بھی جنگلی جانور پایا جائے تو اسے خود سے ہلاک کرنے کے بجائے متعلقہ حکام کو اطلاع دی جائے، متعلقہ محکمہ انہیں پکڑ کر مناسب جگہ پر چھوڑے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی