بھارتی شہر ممبئی میں ایک نوجوان انڈسٹریل گرائنڈر پھنس کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔پولیس حکام کے مطابق 19 سالہ سورج نارائن یادو جھارکھنڈ کا رہنے والا تھا اور اس نے حال ہی میں ورلی میں سڑک کے کنارے چائنیز کھانے کے اسٹال پر کام کرنا شروع کیا تھا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نارائن یادو منچورین اور چائنیز بھیل کے لیے خام مال تیار کرنے کے لیے گرائنڈر مشین چلا رہا تھا۔جب اس نے اپنا ہاتھ اندر ڈالا تو اس کی شرٹ گرائنڈر مشین میں پھنس گئی اور سیکنڈوں میں اسے مشین نے نگل لیا۔یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا۔حکام کے مطابق یادو کو اس طرح کی مشینیں چلانے کا کوئی پیشگی تجربہ یا تکنیکی علم نہیں تھا۔ پولیس نے اسٹال کے مالک سچن کوٹھیکر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، کیونکہ اس نے مبینہ طور پر اسے مناسب حفاظتی اقدامات یا تربیت دیے بغیر یہ کام سونپا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی