i بین اقوامی

بھارت میں سڑک کی جگہ کارپٹ بچھا کر تارکول ڈال دی گئی، وڈیو وائرلتازترین

June 27, 2023

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو بے وقوف بنانے کا ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں روڈ کی جگہ کارپٹ پر تارکول بچھا دی گئی،بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ضلع جلنا کے گائوں کرجت ہست پکھاری کے عوام بہت عرصے سے اپنے مقامی نمائندوں سے روڈ کا مطالبہ کر رہے تھے اور پھر گزشتہ ماہ عوام کو اس وقت تھوڑا سا ریلیف ملا جب روڈ کی مرمت کا کام شروع ہوا،تاہم روڈ بنانے والی کمپنی نے سڑک کی کارپیٹنگ کرنے کے بجائے سڑک پر پتلی سی کارپٹ بچھا کر اس پر اسفالٹ (تارکول)چپکا دیا جو اس قدر ہلکا تھا کہ اسے کچھ افراد تھوڑی سی کوشش کے بعد آسانی سے اٹھا سکتے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی افراد کی جانب سے روڈ بنانے والی کمپنی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں مقامی افراد کی جانب سے سڑک کو گھروں میں بچھائے جانے والے کارپٹ کی طرح اٹھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی