i بین اقوامی

بھارت میں شدید بارشوں نے تبائی مچا دی ، 12 افراد ہلاکتازترین

September 16, 2022

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں شدید بارشوں کے باعث دو مکانات گرنے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے اعلان کیا کہ ریاست کے دارالحکومت لکھن میں 24 گھنٹوں میں 35 ملی میٹر بارش ہوئی، جو کہ "بھاری بارش" کے زمرے میں آتی ہے۔پاٹھک نے کہا کہ لکھنو کے حضرت گنج علاقے میں، ایک بہت پرانا اور تباہ حال مکان، جہاں مزدور رہ رہے تھے، شدید بارش کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔وزیر اعلی پاٹھک نے بتایا کہ لکھن کے جنوب مغرب میں 40 کلومیٹر دور انا قصبے میں ایک مکان کے گرنے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں بجلی منقطع ہوگئی اور سیکڑوں مکانات سیلاب میں آگئے، پاٹھک نے کہا کہ آج لکھنو میں اسکول بند رہیں گے۔لکھنو میں 24 گھنٹوں کے دوران155.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔مون سون کی بارشیں، جو جنوبی ایشیا میں جون-ستمبر میں موثر ہوتی ہیں، ہر سال بڑے پیمانے پر قدرتی آفات اور حادثات خاص طور پر بھارت میں تباہی کا باعث بنتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی