بھارت میں سفاک بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر باپ کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرکے بیگ میں چھپا دیئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست اترپردیش کے علاقے گورکھ پور میں پیش آیا جہاں جواں سال بیٹے نے 62سالہ باپ کو ہتھوڑے کے وار کرکے قتل کردیا اور لاش کے ٹکڑے بھی کردیے۔ مقامی پولیس کے مطابق واقعہ سورج کند کالونی میں پیش آیا جہاں 30سالہ سنتوش کمار گپتا نے اپنے والد پرشانت گپتا کو جائیداد کے تنازع پر ہتھوڑے کے وار کرکے قتل کیا جس کی اطلاع ملزم کے بھائی نے پولیس کو دی۔ پولیس کا بتانا تھاکہ ملزم کے بھائی کی جانب سے اطلاع دینے پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا جس کے مطابق ملزم سنتوش نے جائیداد کے معاملے پر باپ کو قتل کیا اور لاش کے ٹکڑے کرکے سوٹ کیس میں بند کردیے، ملزم نے یہ سوٹ کیس گھر کے پیچھے زمین میں چھپا دیا،پولیس کا کہنا تھا کہ وقوعہ کے وقت مقتول گھر میں اکیلا تھا اور ملزم نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے واردات کی جس سے اس کا باپ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، مقتول کے بیٹے کی جانب سے شکایت درج کرانے پر لاش کو گھر کے پیچھے سے برآمد کرلیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی