بھارت میں شدید گرمی ہونے والی اموات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے،برطانوی خبر رساں ادارے نے طبی جریدے دی لانسیٹ کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق بھارت میں 2000-2004اور 2017-2021کے درمیان شدید گرمی کی وجہ سے ہونے والی اموات میں 55فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے،طبی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرمی کی وجہ سے 2021میں بھارتیوں میں 167.2بلین ممکنہ لیبر اوقات کا نقصان ہوا،رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کے نتیجے میں ملکی جی ڈی پی کے تقریبا 5.4 فیصد کے برابر آمدنی کا نقصان ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی