بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں ایگزٹ پول پر پیش کیے گئے نتائج غلط ثابت ہونے پر کمپنی ایکسس مائی انڈیا کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر پردیپ گپتا دوران انٹرویو رو پڑے۔ایک جون کو ایکسس مائی انڈیا کے ایگزٹ پول نے بھارت کی حکمراں جماعت نریندر کے لیے 361 سے 401نشستوں کے ساتھ بھاری اکثریت سے جیتنے کی پیش گوئی کی تھی۔اس فرم نے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے لیے کلین سویپ کی پیشین گوئی کی تھی ، دوسرے پول پنڈتوں نے بھی کہا تھا کہ یہ انتخابات بی جے پی کا اب تک کا سب سے بڑا مینڈیٹ ہو سکتا ہے لیکن اب تک کے نتائج ایگزٹ پولز کے دعووں کے برعکس ہیں۔واضح رہے کہ ایکسس مائی انڈیا کے چیئرمین دیپ گپتا نے لوک سبھا انتخابات سے متعلق 400سے زائد پیشگوئیاں کی تھیں۔ایکسس مائی انڈیا نے کانگریس کی اتحادی جماعتوں انڈیا بلاک کے لیے 131سے 166انتخابی نشستوں کی پیش گوئی کی تھی، جبکہ اپوزیشن 235سیٹوں حاصل کرچکی ہے۔ شام 6بجے الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کہا کہ بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کو 290برتری حاصل ہے جبکہ انڈیا بلاک کو 235برتری حاصل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی