بھارت کے علاقے لداخ میں خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے شخص کو پولیس نے 3گھنٹے کے اندر ہی گرفتار کرلیا،بھارتی میڈیا کے مطابق لداخ کی ڈسٹرکٹ لہہ میں پولیس نے خاتون سے زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کرنے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو زیادتی اورقتل کے الزام میں گرفتار کیا جس کی شناخت 32سالہ ریگزین داوا کے نام سے ہوئی،پولیس تفتیش کے مطابق لہہ شینام میں واقع رہائش گاہ سے 55سالہ خاتون کی لاش ملی، ابتدائی تحقیق سے اندازہ ہوا کے مقتولہ کو زیادتی اور تشدد کے بعد قتل کیا گیا،تفتیشی افسر کے مطابق پولیس نے ابتدائی تحقیق کے دوران مشکوک نظر آنے والے قریبی رہائشی 32سالہ ریگزین داوا سے تفتیش کی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا، دوران تفتیش ملزم کی گردن پر لگے نشان اور خون سے پولیس کو تفتیش میں مدد ملی،پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ کو قتل سے پہلے بری طرح تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، گھر سے ملنے والے شواہد کو فرانزک لیب بھجوادیا گیا ہے جس کی روشی میں تفتیش کا عمل مزید آگے بڑھایا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی