بھارت میں تعینات ایرانی سفیر ایراج الہی نے کہا ہے کہ ہم بھارت کو تیل کی فراہمی کے لیے تیار ہیں تاہم اس کیلئے امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں سے بچنے کی ضروت ہے، بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر ایراج الہی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ اپنے اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے،بھارتی میڈیا سے گفتگومیں ان کا کہنا تھا کہ ایران نے بھارت کو تیل کی سپلائی دوبارہ شروع کرنے اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کے لیے اپنی کوششوں سے آگاہ کیا ہے،اقوام متحدہ کی جانب سے ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے سوال پر ایرج الہی نے کہا کہ یہ ہمارے لیے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک غیر قانونی امریکی پابندیوں کو پس پشت ڈال کر اس مسئلے کو اپنے قومی مفادات کے مطابق حل کرنے کیلئے راستہ اختیار کریں،ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران کی آزادی ہندوستان کے لیے بہترین ضمانت ہے، انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہم بھارت کو تیل بیچنا چاہتے ہیں اور بھارت سے بھی اپنی ضرورت کی مصنوعات خریدنا چاہتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی