بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں ناگاں کے سینکڑوں دیہاتیوں نے بھوگالی بیہو تہوار کے سلسلے میں کمیونٹی سطح پر ماہی گیری میں شرکت کی، آسام میں یہ تہوار جنوری کے مہینے میں موسم سرما کی کٹائی سیزن کے اختتام پر منایا جاتا ہے۔تہوار کے دوران لوگ آسامی میں ماہی گیری کیلئے استعمال ہونیوالے روایتی جال "جاکوئی" کمیونٹی سطح پر ماہی گیری کی تقریب منعقد کرتے ہیں اور اس کے بعد برادری کیلئے دعوتوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی