i بین اقوامی

بھارت، خواتین کیلئے ایک تہائی نشستیں مخصوص کرنے کا بل راجیا سبھا سے بھی منظورتازترین

September 22, 2023

بھارتی پارلیمنٹ میں خواتین کے لیے ایک تہائی نشستیں مخصوص کرنے کا بل لوک سبھا کے بعد راجیا سبھا سے بھی منظور کر لیا گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق راجیا سبھا میں بل کے حق میں دو سو چون ووٹ آئے جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں ڈالا گیا،خواتین کی 33 فیصد مخصوص نشستوں کا بل گذشتہ روز لوک سبھا سے بھی اکثریتی ووٹوں کے ساتھ منظور ہوا تھا،بل کو قانون بنانے کیلئے بھارت کی نصف ریاستی اسمبلیوں سے منظوری درکار ہوگی،قانون منظور ہونے پر 2029کے عام انتخابات میں اسے نافذ کیا جاسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی