بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا، کولکتہ میں خاتون ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ خاتون ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے خلاف ملک بھر کے ڈاکٹروں نے ہڑتال کر دی جبکہ شہریوں کی جانب سے بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔ ٹرینی ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کے واقعے کے خلاف پورے بھارت میں احتجاج شروع ہو گیا ہے، واقعے کے خلاف کولکتہ میں ہزاروں ڈاکٹرز نے احتجاج کیا، ریاست مہاراشٹرا کے 8 ہزار سے زائد سرکاری ڈاکٹروں نے میڈیکل سروسز کا بائیکاٹ کر دیا، ہسپتالوں میں صرف ایمرجنسی کا شعبہ فعال ہے۔ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں بھی ڈاکٹرز نے احتجاج کیا اور ایک سرکاری ہسپتال کے باہر دھرنا دیا۔ اس کے علاوہ لکھنو، اتر پردیش اور گوا میں بھی ڈاکٹروں نے احتجاج کیا اور مقتول خاتون ڈاکٹر کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب مغربی بنگال میں احتجاج کے دوران پولیس نے سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا، اترپردیش میں بھی نرس کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی