جنوبی کوریا کا شہری پیرا گلائیڈنگ کے دوران زمین پر آگرا جس سے وہ موقع پرہی ہلاک ہوگیا،بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گجرات میں پیش آیا جہاں جنوبی کوریا کا شہری پیراگلائیڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا، پیراگلائیڈنگ کے دوران پیراشوٹ نہ کھلنے سے شہری 50فٹ کی بلندی سے نیچے آگرا جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، مرنے والے کی شناخت شن بائیون مون کے نام سے ہوئی،جنوبی کوریا کے شہری کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی،مقامی حکام کے مطابق شن ودودرا کے علاقے میں ٹرپ پرتھا جس نے اپنے دوست کو بھی مدعو کیا تھا جہاں دونوں پیراگلائیڈنگ کررہے تھے کہ اس دوران شن کا پیراشوٹ نہ کھل سکا،مقامی حکام کا کہنا تھاکہ واقعے کا مقدمہ ایکسیڈینٹ کیس کے طور پر درج کیا گیا ہے جب کہ شہری کے اہلخانہ اور سفارتخانے کو اس کی اطلاع دے دی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی