i بین اقوامی

بھارت، بی جے پی انتخابی مہم کے دوران خاتون نے مودی کی گاڑی پر موبائل فون دے ماراتازترین

May 01, 2023

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی گاڑی پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران ایک خاتون نے موبائل فون دے مارا،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم ریاست کرناٹک کے متعدد شہروں میں اپنی انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور اب تک کئی انتخابی ریلیوں میں شرکت اور 6جلسوں میں خطاب کرچکے ہیں،رپورٹس میں بتایا گیا کہ واقعہ نریندر مودی کے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کی انتخابی مہم میں حامیوں سے ملاقات کے دوران پیش آیا،نریندر مودی شہر میسور میں اپنی انتخابی مہم کے دوسرے دن پارٹی کارکنان اور حامیوں سے ملاقات کررہے تھے جب ایک شہری نے ان کی گاڑی پر موبائل فون پھینکا۔ تاہم پولیس کی طرف سے تحقیقات کے بعد یہ ظاہر ہوا کہ موبائل بھیڑ میں سے کسی خاتون نے وزیر اعظم پر پھول پھینکتے ہوئے حادثاتی طور پر فون پھینک دیا تھا،پولیس کے مطابق فون خاتون بی جے پی کارکن نے جوش میں پھینکا جس میں کوئی بدنیتی شامل نہیں تھی، وزیر اعظم ایس پی جی سیکورٹی کی حفاظت میں تھے جب فون وزیر اعظم کی گاڑی پر گرا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی