سبزی مارکیٹ میں سیمنٹ سے تیار کر دہ جعلی لہسن فروخت ہونے لگے، جس کی وائرل ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کر دیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں سیمنٹ سے تیار کردہ نقلی لہسن فروخت کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے،رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف اس وقت ہوا جب اکولا شہر کے بجوریہ نگر کے ریٹائرڈ پولیس افسر سبھاش پٹیل کی اہلیہ نے دوسری سبزیوں کے ساتھ لہسن بھی خریدا، جب اس نے کھانا تیار کرنے کے لیے برتن میں میں لہسن کا استعمال کرنا چاہا تو دیکھ کر اسکے ہوش اڑ گئے کہ دکاندار نے نقلی لہسن فروخت کر کے اسے چونا لگا دیا،جعلی سیمنٹ کے لہسن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگی،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بظاہر بالکل اصلی لہسن کی طرح دکھائی دیتا لہسن پوتھی سیمنٹ سے بنی ہوئی تھی جس کو جب چھیلا گیا تو اندر سے سیمنٹ نکلا،پولیس اہلکار کی بیوی نے بتایا کہ اس نے بازار سے لہسن خریدا تھا لیکن گھر پہنچ کر جیسے ہی وہ لہسن چھیلنے لگی تو اس کی کلیاں الگ نہیں ہو رہی تھی۔ خاتون کا کہنا تھا کہ نقلی لہسن اس طرح بنایا گیا ہے کہ اس کو پہلی نظر میں پہچاننا بہت مشکل ہے۔طبی ماہرین کے مطابق جعلی لہسن میں اکثر مصنوعی مواد یا نقصان دہ کیمیکل استعمال کیے جاتے ہیں جو ہاضمے کے مسائل، الرجک بیماری کا باعث بن سکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی