بھارتی شہر پونے میں ایک اپارٹمنٹ میں سیکڑوں بلیوں نے بسیرا کیا ہوا ہے جس کے باعث اپارٹمنٹ میں شدید بدبو سے عمارت کے رہائشی پریشان ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پونے کے علاقے مارول بانٹی سوسائٹی میں ایک اپارٹمنٹ میں 300 بلیوں نے رہائش اختیار کی ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق اپارٹمنٹ کا ایک مالک آوارہ بلیوں کو گھر لاکر دودھ پلاتا ہے اور بلیوں کے صحت مند ہونے کے بعد انہیں چھوڑ دیا جاتا ہے تاہم پڑوسی بلیوں کی وجہ سے ہونے والی بدبو سے پریشان تھے۔پولیس کا کہنا ہیکہ پڑوسیوں نے میونسپل کارپوریشن کو شکایت کی جس پر 9 فلور کے اپارٹمنٹ کے مالک کو نوٹس جاری کیا گیا اور 2 دن کے اندر بلیوں کو نکالنے کا حکم دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی