بھارت میں اوقاف ترمیمی بل کیخلاف مسلمان رہنمائوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔سربراہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اسد الدین اویسی نے ترمیمی بل کیخلاف ملک گیر احتجاج کی کال دیدی۔مودی سرکار اوقاف قانون منسوخ کر کے نیا قانون متعارف کروانے کی کوشش کررہی ہے۔بل منظور ہو نے کی صورت میں وقف بورڈ اور جائیدادوں کا انتظام مسلمانوں کے ہاتھوں سے نکل کربھارتی حکومت کے پاس چلا جائے گا،مسلمان رہنمائوں کا کہنا ہے یہ حکومت کا وقف جائیدادوں کوہڑپنے کا منصوبہ ہے۔بھارتی اپوزیشن بھی ترمیمی بل کی مخالفت کررہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی