بھارتی ریاستوں آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچادی مختلف حادثات میں ستائیس افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کیمطابق تیز طوفافی بارشوں کے بعد ڈیڑھ سوٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔ریاست آندھرا پردیش کے متاثرہ علاقوں سے 17 ہزار شہریوں کاانخلاکروالیاگیا،دارالحکومت امراوتی میں بارشوں کا پچاس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ریاست تلنگانہ کے کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا،متاثرین کی مدد کیلئیسو سے زائد کشتیاں پہنچادی گئیں،ریسکیو حکام کی متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی