i بین اقوامی

بھارت، عدالت نے رکشہ ڈرائیور کو درخت لگانے اور 5وقت نماز پڑھنے کا حکم دے دیاتازترین

March 03, 2023

بھارت میں موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے اور پھر جھگڑا کرنے پر عدالت نے رکشہ ڈرائیور کو درخت لگانے اور پانچ وقت نماز پڑھنے کا حکم دے دیا،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے شہر مالی گائوں کی ایک مجسٹریٹ عدالت نے حال ہی میں ایک مسلمان شخص کو سڑک حادثے اور جھگڑے کے ایک کیس میں مجرم قرار دیا اور اسے قید کی سزا کے بجائے 5وقت نماز پڑھنے اور 2درخت لگانے کا حکم دیا،رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 30سالہ رکشہ ڈرائیور رئوف عمر خان کے خلاف 2010میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا جب اس نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر ماری اور پھر بائیک والے سے جھگڑا کیا،رئوف خان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا،بھارتی میڈیا کے مطابق 13سال بعد مجسٹریٹ تیجونت سنگھ سندھو نے 1958کے پروبیشن آف آفنڈرز ایکٹ کے سیکشن 3کے تحت رئوف عمر کو دفعہ 323میں قید کی سزا دینے کے بجائے حادثے کے مقام پر واقع مسجد کے احاطے میں 2 درخت لگانے اور ان کی دیکھ بھال کا حکم دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی