بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے ضلع پالگھر میں 20خواتین سے شادی کر کے ان کا قیمتی گھریلو سامان لوٹنے والے دولہے کو پولیس نے گرفتار کر لیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 43سالہ ملزم نے 20خواتین سے الگ الگ شادیاں کیں اور پھر ان کا قیمتی گھریلو سامان لوٹا۔نالہ سوپارہ میں مقیم متاثرہ خاتون نے ملزم کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کروایا تھا جس کے بعد اس کی گرفتاری عمل میں آئی،پولیس نے بتایا کہ ملزم کو 23جولائی کے روز گرفتار کیا گیا، متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ان دونوں کی دوستی ایک ویب سائٹ کے ذریعے ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا،متاثرہ خاتون نے مقدمہ درج کروایا کہ ملزم میرے پیسے، لیپ ٹاپ اور گھر کی دیگر قیمتی چیزیں چرا کر فرار ہوا جن کی مالیت 6لاکھ 5ہزار روپے ہے،پولیس نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ، موبائل فونز، ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز، چیک بک اور سونے کے زیورات برآمد ہوئے،ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم طلاق یافتہ اور بیوہ خواتین سے شادی کر کے انہیں لوٹتا تھا۔ ملزم اب تک 20خواتین کو شادی کے نام پر دھوکہ دے چکا ہے،متاثرہ خواتین کا تعلق مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، اتر پردیش، نئی دہلی اور گجرات سے ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی