i بین اقوامی

بارسلونا کی پاکستانی کمیونٹی چند گھنٹوں میں36 ہزار یورو پاکستان سیلاب زدگان کے لیے اکٹھی کر چکیتازترین

August 31, 2022

بارسلونا کی پاکستانی کمیونٹی جسے ایک مہمان نواز کمیونٹی کہا جاتا ہے ہمیشہ سے امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے اس مشکل گھڑی میں بھی اپنے ہم وطنوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوکر چند گھنٹوں میں مجموعی طور پر 36 ہزار یورو کی ایک خطیر رقم پاکستان سیلاب زدگان کے لیے اکٹھی کر چکی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق، سوشل میڈیا کے مثبت استعمال سے بارسلونا کمیونٹی نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے بھرپور تحریک چلا رہی ہے اور امدادکا سلسلہ ابھی جاری ہے۔ پاکسلونا کلچرل ایسوسی ایشن کے روح رواں راجہ شفیق کیانی اس مہم کو پاک فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے لیڈ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ٹیکسی سیکٹر کے مختلف گروپس امدادی رقوم اکٹھی کر رہے ہیں۔ پاکستانی مشنز نے بھی امداد جمع کرنے کے لیے سرکاری اکاونٹس نمبر جاری کیے ہیں لیکن اس حوالے سے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ سرکار کی نسبت دیگر فعال تنظیموں پر ذیادہ بھروسہ کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی