i بین اقوامی

بائیڈن نے ہم پر حملے کے لیے امریکی آمادگی اور اس کی حمایت کا اشارہ دیا ،ایران کا سلامتی کونسل کو خطتازترین

October 22, 2024

اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے تہران پر حملے کے لیے امریکی آمادگی اور اس کی حمایت کا اشارہ دیا۔ایرانی مشن نے بائینڈ ن کے جرمنی میں دئیے گئے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن نے ایران پر اسرائیل کی غیر قانونی فوجی جارحیت کے لیے "ضمنی موافقت اور واضح حمایت" کا اشارہ دیا۔سلامتی کونسل کو بھیجے گئے خط میں ایرانی مشن نے مزید کہا کہ "ایران کے خلاف اسرائیل کی کسی بھی دشمنانہ کارروائی کے لیے اشتعال انگیزی میں کردار ادا کرنے اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر امن و سلامتی پر تباہ کن دور رس اثرات کی پوری ذمے داری امریکا پر عائد ہو گی "۔واضح رہے کہ بائیڈن نے اپنے برلن کے دورے کے دوران میں صحافیوں کو دیے گئے بیان میں کہا تھا کہ وہ ایران کے خلاف اسرائیل کی جوابی کارروائی کے طریقہ کار اور تاریخ کے بارے میں جانتے ہیں۔ تاہم امریکی صدر نے تفصیلات ظاہر نہیں کی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی