i بین اقوامی

بائیڈن کی مدت ختم ہونے سے پہلے غزہ میں جنگ بندی ممکن نہیں، رپورٹتازترین

September 20, 2024

امریکی حکام کا خیال ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ جنوری میں صدر جو بائیڈن کے عہدہ چھوڑنے سے قبل ممکن نہیں۔عرب میڈیا کے مطابق اخبار نے وائٹ ہائوس، محکمہ خارجہ اور پینٹاگون کے اعلی سطحی اہلکاروں کا نام لیے بغیر حوالہ دیا، ان اداروں نے تبصرے کی درخواستوں کا فوری جواب نہیں دیا،پینٹاگون کی ترجمان سبرینا سنگھ نے رپورٹ شائع ہونے سے قبل صحافیوں کو بتایا کہ میں آپ کو بتا سکتی ہوں کہ ہمیں یقین نہیں ہے کہ معاہدہ ٹوٹ رہا ہے۔امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے دو ہفتے قبل کہا تھا کہ جنگ بندی کے معاہدے پر 90فیصد اتفاق ہو گیا تھا،امریکہ اور ثالثین قطر اور مصر کئی مہینوں سے جنگ بندی کی کوششیں کر رہے ہیں لیکن اسرائیل اور حماس کو حتمی معاہدے تک لانے میں ناکام رہے ہیں،دو رکاوٹیں خاص طور پر اسرائیل کا غزہ اور مصر کے درمیان فلاڈیلفی راہداری میں افواج برقرار رکھنے کا مطالبہ اور اسرائیل کے زیرِ حراست فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی یرغمالیوں میں تبادلے کی تفصیلات مشکل کا سبب بنیں ، لبنان کے طول و عرض میں دو روزہ اسرائیلی حملوں سے بھی معاہدے کے امکانات کو دھچکا لگا ہے اور ایک مکمل جنگ کے امکانات بڑھ گئے ہیں،امریکہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ شرقِ اوسط میں تنائو کو کم کر سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی