i بین اقوامی

بائیڈن کی غزہ پالیسی، امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان احتجاجا مستعفیتازترین

April 26, 2024

امریکی محکمہ خارجہ کی عربی زبان کی ترجمان نے غزہ کے بارے میں بائیڈن انتظامیہ کی پالیسی کیخلاف بطور احتجاج اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔غزہ پر بمباری پر اسرائیل کی غیرمشروط حمایت کے خلاف کئی امریکی سفارت کار اپنے عہدے سے استعفے دے چکے ہیں، خاتون ترجمان ہالا رہررِٹ دبئی ریجنل میڈیا ہب کی ڈپٹی ڈائریکٹر بھی تھیں اور 2006میں فارن سروس میں بطور پولیٹیکل آفیسر شامل ہوئی تھیں۔ہالا نے اپنے لنکڈ اِن پیج پر پیغام میں کہا کہ میں نے 18سال کی خدمات کے بعد استعفی دے دیا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ امریکا کی غزہ میں اسرائیلی جنگ سے متعلق پالیسی کے خلاف ہیں اور احتجاجا وہ استعفی دے رہی ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ اسلحہ نہیں ڈپلومیسی اختیار کریں اور امن اور اتحاد کے لیے طاقت بنیں۔دوسری جانب امریکہ کو بین الاقوامی سطح پر اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے اسرائیل کی حمایت پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی