i بین اقوامی

بائیڈن کا صدارتی ریس سے دستبردار ہونے سے انکارتازترین

July 09, 2024

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی سیاسی جماعت کے اراکین کانگریس پر واضح کردیا ہے کہ وہ صدارتی دوڑ سے باہر نہیں ہوں گے اور آخر دم تک لڑیں گے،ڈیموکریٹ اراکین کانگریس کے نام خط میں جوبائیڈن نے کہا کہ پچھلے 10روز میں انہوں نے پارٹی رہنماوں، حکام اور ووٹرز سے بات چیت کی ہے، ان کے خدشات سنے ہیں، وہ اندھے نہیں، دیگر کے مقابلے میں کہیں بہتر جانتے ہیں کہ صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نمائندگی کی ذمہ داری کیا ہوتی ہے،بائیڈن نے واضح کیا کہ اگر انہیں مکمل یقین نہ ہوتا کہ وہی ڈونلڈ ٹرمپ کو ہرانے کے لیے بہترین امیدوار ہیں تو وہ دوبارہ صدارت کا الیکشن نہ لڑتے،امریکی صدر نے کہا کہ پارٹی ووٹرز نے انہیں ہی صدارتی امیدار چنا ہے تو کیا ان کی رائے کی بجائے میڈیا، سیاسی پنڈتوں اور ڈونرز کی بات سنی جائے؟بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت کیلئے کیسے کھڑے ہوں گے اگر ہم اپنی پارٹی ہی میں اسے نظر انداز کردیں، کہ یہ وقت ہے کہ پارٹی متحد ہوکر آگے بڑھے اور ڈونلڈ ٹرمپ کو ہرائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی