ایران میں صدارتی حلف لینے کے بعد مسعود پیزشکیان نے سعودی وزیر سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ بعض مغربی ممالک ایران اور سعودی عرب کے درمیان اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں،عالمی میڈیاکے مطابق انہوں نے تہران میں سعودی وزیرشہزادہ منصور بن مطیب بن عبدالعزیز کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ کچھ مغربی ممالک ایران اور سعودی عرب کے خلاف بدخواہی کے خواہشمند اپنے ناجائز مطالبات کے حصول کے لیے دونوں ممالک کے درمیان اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو ہوشیاری، اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے ایسی سازشوں کو ناکام بنانا چاہیے۔ مسعود پیزشکیان نے کہا کہ دونوں ممالک خیالات اور برادرانہ اور دوستانہ تبادلوں کے علاوہ مذہبی طورپر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی