یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امید ظاہر کی ہے کہ اتحادی ممالک ستمبر میں فوجی امداد کے نئے پیکجز کا اعلان کریں گے،روسی میڈیا کے مطابق یوکرینی وزیراعظم زیلنسکی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا اکائونٹ پر لکھا کہ ہم نے پہلے ہی یوکرین کے لیے ایک نتیجہ خیز ستمبر کی تیاری شروع کر دی ہے ، ہماری بین الاقوامی سرگرمیاں کم نہیں ہوں گی،انہوں نے کہا کہ اتحادی ممالک یوکرین کے لیے توپ خانے ، بکتر بند گاڑیاں، فضائی دفاع اور میزائلوں کے ساتھ ساتھ بارودی سرنگوں کو ہٹانے کے آلات پر مشتمل نئے دفاعی پیکجز کی ہماری ضروریات سے واقف ہیں ،ہم فیصلوں کی توقع کر رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی