اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو نظریات کے حامل وزیر قومی سلامتی ایتمار بن غفیر نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلیوں پر حملہ کرنے والے فلسطینیوں کو برقی کرسی پر بٹھا کر موت کی نیند سلا دیا جائے،ترک میڈیا کے مطابق بن غفیر نے اپنی زیر قیادت راسخ العقیدہ یہودی پارٹی کے اجلاس میں فلسطینیوں کے خلاف دھمکی آمیز زبان کا استعمال کیا ،بن غفیر نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلیوں کے خلاف حملوں میں ملوث فلسطینیوں کے لیے موت کی سزا کا قانون مرتب دیں گے،شہریوں کو قتل کرنے والوں کا مقدر برقی کرسی ہوگا،بن غفیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کے گھر تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا،فلسطینیوں کے محلوں میں کرفیو لگانے سمیت گھر گھر تلاشی لیتے ہوئے اسلحہ بھی جمع کیا جائے گا، بن غفیر نے کہا کہ میں نے حکام کو ہدایت کر دی ہیں کہ وہ مسلح افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لینے کے اقدامات کریں،بن غفیر نے گزشتہ روز مشرقی القدس میں فلسطینوں کے چودہ مکانات مسمار کروانے کی ہدایت دی تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی