i بین اقوامی

اسرائیلی طیاروں کا اسمعیل ہنیہ کے گھر پرحملہ ، بہن سمیت 10افراد شہیدتازترین

June 25, 2024

اسرائیلی طیاروں نے شمالی غزہ میں حماس رہنما اسمعیل ہنیہ کے گھر پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں ان کی بہن سمیت 10افراد شہید ہوگئے۔عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بمباری میں شہید ہونے والوں میں اسمعیل ہنیہ کے خاندان کے دیگر افراد بھی شامل ہیں۔اسرائیلی فوج نے پناہ گزین سکول پر بھی بمباری کی، جس کے نتیجے میں مزید 16فلسطینی شہید ہوگئے۔دوسری جانب صہیونی فوج نے غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر حملہ کر دیا، جس کے سبب مزید 8فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج نے خان یونس میں غذائی قلت سے دوچار فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی