i بین اقوامی

اسرائیلی وزیر اعظم کی وزیر دفاع، فوجی قیادت کے ساتھ حزب اللہ سے کشیدگی پرسیکورٹی سے متعلق مشاورتتازترین

September 26, 2022

اسرائیلی وزیر اعظم یائر لیپڈ نے وزیر دفاع،فوجی قیادت اور سکیورٹی سروسز کے رہنمائوں کے ساتھ سکیورٹی سے متعلق مشاوری اجلاس کیا۔ اجلاس میں لبنان کے ساتھ سمندری سرحد کی حد بندی کے جاری مذاکرات کے دوران ہی شمالی محاذ پر بڑھتی محاذ آرائی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق اس ملاقات میں لبنان کے ساتھ درپیش حالات کے مختلف منظر ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں لیپڈ نے واضح کیا کہ انہوں نے کاریش فیلڈ سے گیس نکالنے کے آغاز کے لیے ابھی تک کوئی حتمی تاریخ طے نہیں کی ہے۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق وسط اکتوبر سے پہلے گیس نکالنے کا کام شروع نہیں ہوگا۔یاد رہے اسی ماہ کے آغاز میں اسرائیلی وزیر دفاع گانٹس نے حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کو خبردار کیا تھا کہ سمندری حدود کے تعین کے مذاکرات میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے اور اسی طرح کاریش فیلڈ کے پلیٹ فارم کو نقصان پہنچانے کی کوشش سے گریز کیا جائے۔بینی گانٹس نے بعد ازاں ایران پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ وہ ایندھن کے لیے اور ملک کیلئے بجلی کے گرڈ کی مرمت کیلئے حزب اللہ پر انحصار کرنے کا زور ڈال کر لبنان کو خریدنے کی کوشش کررہا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی