فلسطین میں مغربی کنارے کے اندر اسرائیلی فوج نے جارحانہ کارروائیوں کے دوران 8فلسطینیوں کو زخمی اور 16کو گرفتار کرلیا، زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سینے میں گولی لگنے سے ہے، اسے کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن دیا گیا،عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین میں ایک "وسیع" فوجی آپریشن کیا، درجنوں فوجی گاڑیاں ایک سے زیادہ راستوں سے شہر میں داخل ہوئیں اور شہر کے متعدد محلوں میں پھیل گئیں، عینی شاہدین نے مزید بتایا کہ فلسطینی بندوق برداروں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں،مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے شہر کے متعدد مکانات پر چھاپوں کے دوران پانچ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا،دریں اثنا مقامی ذرائع کے مطابق شمالی مغربی کنارے کے شہر نابلس میں بھی اسرائیلی فوج نے شہر کے مشرقی حصے میں قریبی پناہ گزین کیمپ عسکر اور گورنریٹ کے قصبے قبلان پر چھاپہ مارا اور 3فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی