i بین اقوامی

اسرائیلی کے لبنانی فوج کی گاڑی پر فضائی حملے میں 3 اہلکار ہلاکتازترین

October 21, 2024

غزہ کے بعد اب لبنان میں بھی اسرائیلی فوج نے اپنی جارحانہ کارروائیوں میں اضافہ کردیا ،اسرائیلی فوج کے حملے میں لبنانی فوج کے 3 فوجی اہلکار موقع پر ہی جاںبحق ہوگئے جب کہ متعدد کے زخمی ہوگئے ۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ معمول کی پٹرولنگ پر مامور ہماری ایک ملٹری وہیکل کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا ہے۔ لبنانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حملے سے متعلق مزید معلومات حاصل کر رہے ہیں۔دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے لبنانی فوج پر حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ لبنانی فوج کی گاڑی پر حملہ عین ایبل کو حنین سے ملانے والی سڑک پر کیا گیا۔یاد رہے کہ ان ہلاکتوں سے گزشتہ ماہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان شروع ہونے والی ہمہ گیر جنگ کے بعد سے ہلاک ہونے والے لبنانی فوجیوں کی تعداد 8 ہوگئی۔ ادھر حزب اللہ نے دعوی کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے ایک شمالی ٹان میں آرمی بیس پر راکٹ فائر کیے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادار ے کے مطابق حزب اللہ کا کہنا ہے کہ یہ حملے لبنان کے دفاع اور اسرائیل کے دیہاتوں اور گھروں پر کیے جانے والے حملوں کے خلاف کیے گئے۔ جبکہ اسرئیل نے کو لبنان میں حزب اللہ کے دو ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کی جن میں دارالحکومت بیروت پر کی جانے والے کارروائی میں اسرائیل نے حزب اللہ کے سینٹرل کمانڈ کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔ حزب اللہ کے مضبوط ٹھکانے پر کی جانے والی اسرائیلی کارروائی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حزب اللہ کے ڈرون حملے کی کوشش کے بعد کی گئی ہے۔اسرائیلی فوج کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے حزب اللہ کے انٹیلی جینس ہیڈ کوارٹر کے کمانڈ سینٹر اور زیرِ زمین اسلحے کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔فوج کا مزید کہنا تھا کہ اس نے حزب اللہ کے تین جنگجوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی