i بین اقوامی

اسرائیلی جنگی کابینہ نے امریکی صدر کی جنگ بندی تجاویز کی منظوری دے دیتازترین

June 03, 2024

اسرائیلی جنگی کابینہ نے امریکی صدر کی جنگ بندی تجاویز کی منظوری دے دی۔اسرائیلی حکام کے مطابق اسرائیلی جنگی کابینہ کو جوبائیڈن کی تجاویز پر حماس کے ردعمل کا انتظار ہے۔اسرائیلیوں کے مطابق نیتن یاہو کا اپنے مقاصد پورے ہونے تک مستقل جنگ بندی کے لیے رضامند ہونے کا ارادہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل، حماس جنگ بندی کا نیا منصوبہ پیش کرتے ہوئے حماس سے منصوبہ قبول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ یہ تنازع کو ختم کرنے کا بہترین طریقہ ہے، مجوزہ منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی