اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے بچوں کے ناموں پر مشتمل 650صفحوں کی دستاویزات امریکی رکن کانگریس راشدہ طلیب نے پیش کی،فلسطینی نژاد امریکی مسلم رکن کانگریس راشدہ طلیب نے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کے ناموں کی 649صفحات پر مشتمل دستاویزات امریکی کانگریس میں پیش کر دیں،عرب میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والی فلسطینی نژاد امریکی مسلم رکن کانگریس راشدہ طلیب نے 7اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کے ناموں کی 649صفحات پر مشتمل دستاویزات امریکی کانگریس میں پیش کیں جو غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کی گئی تھی،راشدہ طلیب نے کہا کہ اس میں سے شروع کے 14صفحات پر ان 710بچوں کے نام ہے جن کی عمریں ایک سال سے بھی کم تھیں اور وہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے۔،ڈیموکریٹ رکن نے کہا کہ یہ دفاع نہیں ہے بلکہ یہ اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والا قتل عام ہے اور میری خواہش ہے کہ دیگر کانگریس اراکان بھی اس رپورٹ کو دیکھیں،راشدہ طلیب اس سے قبل بھی فلسطینی مسلمانوں کے حق میں اور اسرائیل جارحیت کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہیں اور ان کے مسلسل آواز اٹھانے پر امریکی ایوان نمائندگان میں ان کے خلاف قرارداد بھی پاس کی گئی تھی،واضح رہے کہ غزہ کی وزارت صحت نے 3 دن قبل جنگ میں شہید ہونے والے 34ہزار افراد کی لسٹ جاری کی تھی جن میں سے 12ہزار بچے ہیں اور ان میں بھی 700کی عمر ایک سال سے بھی کم تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی