i بین اقوامی

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی کوششوں کو موثر بنانے کیلییسی آئی اے سربراہ کی موساد سربراہ سے ملاقات کا امکانتازترین

May 24, 2024

امریکی خفیہ ادارے ' سی آئی اے ' کے سربراہ ولیم برنز اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی کوششوں کو تیز اور موثر بنانے کے لیے ان دنوں اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد کے سربراہ سے ملاقات کے ایک نئے ایجنڈے کی تیاری پر کام کر رہے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی تقریبا آٹھ ماہ سے حراست امریکی اور اسرائیلی اداروں کے لیے ایک مسئلہ سے بڑھ کر عملا چیلنج بنی ہوئی ہے۔ان یرغمالیوں کی صحت اور سلامتی کے سوالات بھی دونوں کے لیے پریشان کن ہیں۔ امریکی حکام توقع کر رہے ہیں کہ سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز جلد موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا سے ملنے کے لیے جائیں گے۔ تاکہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مشاورت اور بات چیت کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کیا جاسکے۔حکام کے مطابق یہ ملاقات جلد ہونے کا امکان ہے۔ یاد رہے یہ ایرانی صدر کے انتقال کے بعد دونوں اہم اتحادیوں کے خفیہ اداروں کے سربراہان کی بالمشافہ طور پر پہلی ملاقات ہوگی۔ امریکہ اور اسرائیل دونوں کے متعلقہ حکام اس ملاقات کی جلد توقع کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی