i بین اقوامی

اسرائیلی حملے، تہران میں دفاعی سرنگ کی تعمیرتازترین

November 14, 2024

اسرائیل کے حالیہ حملوں کے بعد تہران میں دفاعی سرنگ کی تعمیر کی جارہی ہے۔مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ فیصلہ اسرائیل کی جانب سے ملک میں مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کے بعد کیا گیا ہے، شہر کے وسط میں موجود ٹنل تہران میٹرو کے ایک سٹیشن کو امام خمینی ہسپتال سے ملائے گی جس سے اس ہسپتال تک زیر زمین رسائی ممکن ہوگی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ تہران سٹی کونسل کے ٹرانسپورٹ کے ہیڈ نے بتایا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار دفاعی نقطہ نظر سے ایک سرنگ بنائی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیل نے ایران پر پہلی بار باضابطہ تسلیم شدہ حملہ کیا، اس حملے میں تہران کے قریب واقع میزائل کی فیکٹریوں اور دیگر عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا تھا، یہ حملے ایران کی جانب سے یکم اکتوبر کو اسرائیل پر میزائل حملوں کے جواب کئے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی