اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے حزب اللہ کے کمانڈر فواد شکر کو بیروت میں سپرد خاک کردیا گیا،حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا کہ اسرائیل اور اس کی پشت پناہی کرنے والے ہماری جوابی کارروائی کا انتظار کریں،انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب کوئی بات چیت یا تبادلہ خیال نہیں کیا جائیگا، جنگی میدان میں فیصلہ ہوگا، دشمن کے گمان میں بھی نہ ہوگا کہ اس پر حملہ فلسطین کے شمال سے کیا گیا یا جنوب، یا مشرق یا مغرب سے۔حسن نصراللہ نے واضح کیا کہ مجدل الشمس پر حملہ اسرائیلی انٹرسیپٹر میزائل کے سبب تھا، اگر ایسا ہم سے ہوتا تو حوصلے سے قبول کرتے، موجودہ جنگ کا واحد حل غزہ پٹی میں جنگ بندی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی